Baam-e-Jahan

اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: کریم اللہ


اپر چترال میں جاری ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف موڑکھو کے عوام نے  احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جونہی موسم سرما سروع ہوتی ہے علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اپر چترال دو تحصیلوں پر مشتمل ہے لہذا ڈسٹرکٹ انتظامیہ دو تحصیلوں کی چیئرمینز مل کر محکمہ برقیات کے اہلکاروں سے مل کر   علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کریں کیونکہ یہ پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن یعنی پیڈو کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقے کو بلا ناغہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اگر انتطامیہ ایسے کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس مسئلے کو حل نہ کیا تو عوام تنگ آمد بہ جنگ امد کے مصداق اپنے حق کے حصول کی خاطر  ریشن پاور ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پرمجبور ہوں گے۔  

جلسے کے شرکاء نے ایک قرار منظور کی جس میں موڑکھو کے علاقے میں ناروا لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کی گئی تھی اور انتطامیہ سے اس مسئلے کو فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے