Baam-e-Jahan

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے بھی مجوزہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو مسترد کر دیا


پ ر

گلگت بلتستان کی تمام ترقی پسند د، قوم پرست اور میں اسٹریم سیاسی جماعتوں نے مجوزہ لینڈ ریفارمز بل کو مسترد کیا ہے اور اسے خطے کے عوام کو ان کے زمین، قدرتی وسائل اور چراگاہوں سے بیدخل کرنے اور غیر مقامی سرمایہ داروں کے ہاتھوں بیچنے کی ایک سازش قرار دیا۔                                                                                  اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی، عوامی ورکرز پارٹی، نیشنل ورکرز فرنٹ، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ  نواز اور گلگت بلتستان متحدہ محاذ نے اپنے الگ الگ بیان میں اس  بل کو رد کیا ہے اور اس کے خلاف مزاحمت کرنے اور تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے۔لینڈ ریفارمز کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق بند کیا جائے :  پیپلز پارٹی ہنزہ

ہنزہ : پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کا ایک اہم اجلاس پیپلز سکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی پی ہنزہ رحمت علی نے زوم کے ذریعے کی۔اجلاس میں سینیر نائب صدر اعجاز گلگتی ، سینیر رہنماؤں، نمبردار اسلم، اقبال حسین، فرمان کریم،  سیکریٹری اطلاعات غلام عباس، نائب صدر اسلم خان، سیکریٹری فنانس امتیاز برچہ و دیگر نے شرکت کی۔  اجلاس میں ہنزہ کے مختلف مسائل پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق بند کیا جائے۔ اگر صوبائی حکومت واقعی عوامی خواہشات کے مطابق کام کرنا چاہتی ہے تو حق ملکیت بل جو اپوزیشن لیڈر امجد حسین نے اسمبلی میں پیش کیا ہے کو پاس کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ لینڈ ریفارمز کے نام پہ یکطرفہ پالیسی کو مسترد کرتی ہے اور اسمبلی میں پیش شدہ حق ملکیت بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

 پارٹی نے حسن آباد پل کے کام میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پل کے کام میں تیزی لاٸی جائے تا کہ اس معاشی بحران اور مہنگائی میں مزید مشکلات پیش نہ آئیں کیونکہ ہنزہ میں تقریباً 70 فیصد لوگ سیاحت کے پیشے سے منسلک ہیں۔ جو حسن آباد پل کے گرنے سے کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہنزہ کے عوام ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پل کے تعمیراتی کام کو جلد تکمیل تک پہنچا کر عوام کے لٸے آسانی پیدا کی جائے۔ اجلاس میں سب ڈویژن سنٹرل ہنزہ کے نئی کابینہ کے منتخب اراکین کو مبارکباددی گٸی اور ہار  کے تحفے بھی پیش کئے گئے اور امید ظاہر کی گٸی کہ نو منتخب ارکان کابینہ  قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر ینگے۔ اجلاس کے آخر میں سب ڈویژن گوجال کے دیرینہ جیالہ کارکن مرحوم صلاح الدین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گٸی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں