تحریر۔ کریم اللہ
میں ہوں امن کی علامت، لوگ مجھے امن کے پیامبر کے طور پر بھی جانتے ہیں۔ موسم بہار آتے ہی میں سائیبیریا کے سنگلاخ پہاڑوں سے پرواز کرکے چترال میں داخل ہوتا ہوں۔
یہاں بہار اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔ مگر یہاں کے عظیم مہمان نواز لوگ چترال کے حدود میں داخل ہوتے ہی مجھ پر گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہیں۔ میرے زیادہ تر ساتھیوں کو ہوا ہی میں اڑا دیتے ہیں اور جو ہم میں سے تھکے ہارے سستانے کے لئے کسی درخت کی ٹہنی پہ بیٹھ جاتے ہیں تو تاک میں بیٹھے ہوئے شکاری اپنے بندوق کے دھانے سے ہم پر آگ برساتے ہیں اور یوں میں امن کا پیامبر ہوتے ہوئے بھی اشرف المخلوقات کے ہاتھوں گولیوں سے چھلنی ہو جاتا ہوں۔

میں تو آتا ہوں موسم بہار کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے۔ میری دل سوز آواز میں فطرت کی خوبصورتی کی نعمہ سرائی ہوتی ہے۔ میری آواز دراصل فطرت کے عظمت کی حمد و ثناء خوانی ہوتی ہے۔ مگر چترال کے عظیم مہمان نواز میری اس گیت و ثناء خوانی سے محظوظ ہونے اور قدرتی ماحول کے لئے میری خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے مجھے قتل کر دیتے ہیں اور خوشی سے اس کا تسلسل کے ساتھ تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔
کیا آپ کو علم ہے کہ ہم مختلف قسم کے پرندے مختلف موسموں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ کیوں جاتے ہیں۔۔؟؟
ہمیں قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے قدرت نے وہ صلاحتیں عطا کی ہے جنہیں استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ہم اپنے لئے خوراک تلاش کرتے ہیں بلکہ ہم آپ کے ماحول میں موجود مضر رسان کیڑے مکوڑوں کو کھاتے ہیں اور یوں دنیا کا نظام یعنی ایکو سسٹم درست انداز سے رواں دواں رہتا ہے۔
اس لئے کہ ہمیں قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے قدرت نے وہ صلاحتیں عطا کی ہے جنہیں استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ہم اپنے لئے خوراک تلاش کرتے ہیں بلکہ ہم آپ کے ماحول میں موجود مضر رسان کیڑے مکوڑوں کو کھاتے ہیں اور یوں دنیا کا نظام یعنی ایکو سسٹم درست انداز سے رواں دواں رہتا ہے۔
ہم ایکو سسٹم کے سب سے بڑے کنٹریبیوٹر ہے ہم آپ کے ماحول کو صاف ستھرا بناتے اور قدرتی ماحول کو خوبصورت رکھتے ہیں مگر آپ ہماری نسل کشی کرکے اپنے قدرتی ماحولیات کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔