Baam-e-Jahan

کھرمنگ اور گانچھے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز  کا جلد از جلد نوٹیفکیشن کیا جائے۔ کور کمیٹی

اجلاس

پ ر

کور کمیٹی برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ایک اہم اجلاس آج گلگت سٹی میں ہوا ۔ جس کی صدارت کور کمیٹی کے چیئرمین ریاض الدین اور وائس چیئرمین دانش علی نے کیا ۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔

 اجلاس

اجلاس میں گلگت بلتستان کی سطح پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کور کمیٹی کی تاریخی خدمات پر اور کامیابی پر شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔

اس موقع پر ضلع کھرمنگ اور ضلع گانچھے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وریفکیشن اور رزلٹ کو تاخیر کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے زمہ داروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا گیا  کہ دونوں اضلاع کی سست رفتاری پر نوٹس لے لیں ۔

کور کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کمشنر بلتستان نے سب سے پہلے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ویریفیکیشن مکمل کرکے نوٹیفکیشن نکالا تھا ۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ضلع کھرمنگ اور ضلع گانچھے میں تاخیر  کیا جا رہا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

 اجلاس

انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں اضلاع میں ہماری خواتین کسمپرسی کا شکار ہیں اس تاخیری حربے کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت کے ساتھ مزاکرات میں جو وقت مقرر کی گئی تھی اس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جوئننگ کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ ان زمہ داران کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لسٹ میں  جو نام مسنگ  ہیں ان کے حوالے سے بھی مقتدر حلقوں سے رابطے میں ہیں ۔ کور کمیٹی کسی بھی حقیقی متاثرین کو اس کا جائزہ حقوق کی حصول تک اپنی توانائیاں صرف کرتی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی وریفکیشن کے دوران مخالفین نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے کسی حقدار کا حق سلب کرنے کی کوشش کرکے حقدار کو ڈراپ کرایا ہے ہم آخری لمحات تک حقیقی متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ اس سلسلے میں کور کمیٹی متعلقہ زمہ داروں سے رابطے میں ہیں اور انصاف دلانے تک لڑتے رہیں گے ۔

آخر میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں اضلاع میں سست روی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں