بلاول بھٹو زرداری 90

بلاول کی درخوست پر چینی حکومت نے خنجراب سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری


پ ر


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کے لئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ تشکر۔

پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے خنجراب بارڈر پر تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں  چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر سے عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں اور پاکستان سے برآمدات کے لئے بھی تجارتی دروازے کھول دئیے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے گزشتہ چار سالوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجران معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے لیکن اب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے کامیاب تجارت کے لئے خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر پر پورا سال تجارتی عمل جاری رہنے اور برآمدی پابندیوں کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 یاد رہے کہ اس حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی میں گزشتہ دنوں پاک چین سرحدی تجارت کے دوبارہ آغاز پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و قائدِ حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

 اس حوالے سے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک چین تجارت کے سارا سال جاری رہنے سے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی مجموعی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دنیا بھر میں نہ صرف وطن عزیز کا مثبت تصور اجاگر کیا ہے بلکہ مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

کیٹاگری میں : خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں