Baam-e-Jahan

اپر چترال بریپ میں بارش! ندی نالوں میں سیلاب


رپورٹ: کریم اللہ


اپر چترال کے علاقہ بریپ میں بارشوں کی وجہ سے درکھوت نالے میں سیلابی ریلہ آیا ہے جو کہ درمیانی درجے کا سیلاب تھا۔ اس سیلاب میں کسی قسم کی کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق درکھوت نالے میں سہہ پہر سے بارشوں کے بعد وقفے وقفے سے سیلابی ریلے آرہے ہیں اور آس پاس کے مکانات کو خالی کیا گیا ہے۔ تاہم نالہ کھلا ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال مون سون کے موسم میں بارشوں سے اسی نالے میں تباہ کن سیلاب آنے کی وجہ سے ساٹھ سے اسی کے قریب گھرانے مکمل طور پر متاثر ہوئے تھے لوگوں کے مکانات، کھڑی فصلیں، باغات اور مین روڈ سیلاب برد ہو گئے تھے۔ اور اب موسم گرما کی پہلی بارش ہی میں اسی درکھوت نالے میں طغیانی کے آنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نالے کے اوپر پہاڑی میں بہت بڑی گلیشئیر اور جھیل موجود ہے جو موسم گرما میں برف پگھلنے اور بارشوں کی وجہ سے پھٹ کر سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرتے ہیں اور یوں پچھلے سال اسی سیلاب نے تباہی مچائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے