Baam-e-Jahan

ہیری ٹیچ میوزیم ڑاسپور،


تحریر اور وڈیو گرافی : کریم اللہ


 چترال اپنی قدرتی حسن، بہتے آبشاروں اور سرسبز و شاداب وادیوں کی وجہ سے مشہور ہے وہیں وسطی اور جنونی ایشیاء کے سنگم پر وادی یہ وادی اپنی قدیم ترین تاریخ، ادب اور ثقافتی اقدار کی بابت بھی دنیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

چترال دو بڑے پہاڑی سلسلوں یعنی  عالمی سطح پر شہرت یافتہ ہندوکش اور نسبتا کم معروف ہندو راج کے سلسلوں کے درمیان واقع ایک دور افتادہ، پسماندہ مگر انتہائی اہمیت کے حامل خطہ رہا ہے۔

یہاں کی تاریخ سینکڑوں بلکہ ہزاروں برس پرانی ہے، ماہریں آثار قدیمہ نے یہاں پر جگہ جگہ کھدائی کرکے اس خطے میں انسانی زندگی کے اثرات کا تاریخی جائزہ لیتے ہوئے یہاں کی برسوں پرانی آبادی کو ایکسپلور کیا ہے۔

ہندو راج کے دامن میں واقع وادی ڑاسپور اپنی فطری حسن کی وجہ سے مشہور ہے ہی۔ اس کے علاوہ اس وادی کے مرکزی گاؤں ہرچین کے رہائشی امیر اللہ خان یفتالی نے  اس پورے خطے کی تاریخ کو میوزیم کی شکل میں محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے اس میوزیم کا نام ہیری ٹیچ میوزیم ڑاسپور ہرچین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں