Baam-e-Jahan

اسلام آباد کے اشرافیہ گلگت بلتستان کو کالونی کی طرح نہ چلائے۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان


سوست میں  چین سے تجارت کرنے والے تاجروں سے چینی کرنسی ین برآمد ہونے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا قابل مذمت ہے غریب محنت کش محنت کرکے پیسے کماتے ہیں ان سے چینی کرنسی برآمد ہونا کونسی غلط بات ہے۔ رہنما عوامی ورکرز پارٹی


سوست میں کام کرنے والے محنت کشوں سے چینی روپے برآمد ہونے کے بہانے تاجروں کی گرفتاری، حق پرست نوجوان رہنما شبیر مایار کی گرفتاری، حسن آباد میں پر امن احتجاج کرنےوالوں پر ایف آئی آر، چلاس میں پر امن سیاسی رہنماوں کی گرفتاری سمیت شیڈول فور کا استعمال گلگت بلتستان  دنیا کی آخری کالونی ہونے کی دلیل ہے، ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان عوامی ورکرز پارٹی کے چیئرمین کامریڈ بابا جان، اکرام اللہ جمال، آصف سخی اور شیر نادر شاہی نے ایک اخباری بیان  میں کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف 5 اگست کو دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے تو دوسری طرف گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ وہ سلوک کرتے ہیں جو مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوست میں  چین سے تجارت کرنے والے تاجروں سے چینی کرنسی ین برآمد ہونے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا قابل مذمت ہے غریب محنت کش محنت کرکے پیسے کماتے ہیں ان سے چینی کرنسی برآمد ہونا کونسی غلط بات ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نوجوان حق پرست رہنما شبیر مایار کو کارگل لداخ روڑ کھولنے کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کرنا قابل مذمت ہے جس کو بعد میں عوامی ردعمل پر رہا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی اشرافیہ سرکار گلگت بلتستان کو کالونی کی طرح نہ چلائے ورنہ شدید ردعمل آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے