Baam-e-Jahan

حادثہ یا خود کشی!

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار دریا کے کنارے ڈیٹ باڈی کی تلاش

! اپر چترال ڑاسپور میں نوجوان لڑکی دریا میں گر کر لاپتہ

رپورٹ: کریم اللہ


اپر چترال کے وادی ڑاسپور رامن پل کو کراس کرتے ہوئے ایک سترہ سالہ لڑکی دریا میں گر کر لاپتہ ہوگئی۔

 ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والی خبروں  کے مطابق مسماۃ شہاب ثاقت اپنے والد میر گلاب شاہ کے ساتھ ہرچین میں ڈومیسائل بنانے کے لئے گئی تھی وہاں سے واپسی پر رامن پل پر سے گزرتے ہوئے دریا میں گر کر لاپتہ ہو گئی۔

جب ہم نے ڑاسپور کے اپنے ذرائع سے پتہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ رامن میں جیب ایبل پل موجود ہے جہاں سے گزرتے ہوئے گرنے کا کوئی خطرہ نہیں۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق پولیس اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار دریا کے کنارے ڈیٹ باڈی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے