Baam-e-Jahan

اپر چترال ڑاسپور کے گرلز مڈل سکول میں چکن پوکس کی بیماری پھیل گئی۔

چکن پوکس

جب اپر چترال کے وادی ڑاسپور ہرچین کے سرکاری سکول میں چکن پوکس پھیلنے کی خبر پھیل گئی تو اپر چترال کے محکمہ صحت نے علاقے میں میڈیکل ٹیم تو بھیج دیا مگر کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھیجنے کی توفیق نہ ہوئی بلکہ ٹیکنیشن اور نرسنگ اسٹاف بھیج کر خالی پری کر لی۔

رپورٹ: کریم اللہ


اپر چترال کے وادی ڑاسپور ہرچین کے گورنمنٹ زنانہ مڈل سکول ہرچین میں چکن پوکس کی بیماری پھیل گئی ہے جس سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق تیس بچیاں اور ایک استانی متاثر ہو  چکی ہے۔

اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا عالم ہے۔

اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اپر چترال نے علاقے میں مڈیکل ٹیم بھیج کر متاثرہ بچیوں کا معائنہ کروا کر انہیں فوری ضروری ادویات فراہم کی ہیں۔ تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق اس موقع پر کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر علاقے متاثرہ سکول اور علاقے میں نہیں گئے بلکہ نرسنگ اور ٹیکنیشن کو بھیج دیا تھا جنہوں نے معائنہ کرنے کے بعد مفت میں ادویات دی ہے۔

علاقے کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سکول کو ایک دو ہفتوں کے لئے مکمل طور پر بند کیا جانا چاہئے تاکہ یہ بیماری مزید نہ پھیلے۔ اس کے علاوہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بیماری شاید پورے گاؤں میں پھیل چکے ہو۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمارے پر علاقے میں صحت کی سہولیات اور ڈاکٹرز فراہم کئے جائیں تاکہ اس بیماری کی مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں