بام جہاں
بالائی چترال کے وادی ڑاسپور میں گزشتہ کئی دنوں میں ٹیلی نار سگنل غائب ہے جس کی وجہ سے یہاں کے صارفین رل گئے ہیں۔
ڑاسپور کے مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ ٹیلی انتظامیہ ٹاور میں بروقت تیل کی سپلائی کے لئے تیار نہیں جس کی وجہ سے ٹاور کام نہیں کر رہا ہے اور سگنل گزشتہ کئی دنوں سے غائب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی انتظامیہ وادی کے لوگوں کا مسلسل استحصال کر رہا ہے اور اس وادی میں ٹیلی نار کے سگنلز اکثر اوقات غائب ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتطامیہ اپر چترال اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیلی نار انتظامیہ کو علاقے میں اپنی سروس بہتر بنانے کے کا پابند بنائیں بصورت دیگر عوام ڑاسپور بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔