چترال سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی گل حماد فاروقی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ جنہیں ان کے آبائی گاؤں چارسدہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ رات ان کے سینے میں درد محسوس ہونے پر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچایا گیا تھا وہیں انتقال کر گئے ہیں۔
گل حماد فاروقی چترال میں صحافت کو نئے انداز سے متعارف کیا انہوں نے پہلی مرتبہ الیکٹرانک میڈیا میں چترال کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچاتے رہے جبکہ انہوں نے اپنی صحافتی کیرئیر کے دوران پیدل چل کر مصیبت زدہ لوگوں کے پاس پہنچتے اور ان کے مسائل کو رپورٹ کیا۔
اس موقع پر ہائی ایشیاء ہیرالڈ کی جانب سے گل حماد فاروقی کو ان کے شاندار صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کی جاتی ہے۔