Baam-e-Jahan

چیلاس بس حادثہ: تین خواتین سمیت 22 مسافر جاں بحق، 13 زخمی

Chilas bus accident

نیوز ڈیسک


گلگت: چلاس گونر فارم  میں قراقرم ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار۔ بیس سے زاiڈ مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی۔

میڈیا اور ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق رات کے آخری پہر پنڈی سے گلگت جانے والی  مارکو پولو ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس گورنر فارم کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔  جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 22 مسافر جاں بحق ہوئے اور  13 دیگر لوگ زخمی ہوئے۔ بس میںں 35 مسافر سوار تھے۔

اطلاع ملنے پر ریسکو 1122 کی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ  گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو دریائے سندھ کے کنارے کھائی سے نکال کر چیلاس ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دئیے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ 

حادثہ یشوکل داس کے قریب چلاس تھانہ کے حدود میں پیش آیا جب مارکوپولو پرائیوٹ کمپنی کی بسLES 8813   تیز رفتاری کے باعث سڑک سے نکل کر نیچے دریائے سندھ کے کنارے جا گری۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں عارف ساکن سکردو، ممتاز  سکنہ چارسدہ، خالد چارسدہ، توفیق، مانسہرہ؛ اظہار علی، ہنزہ؛ سمیع اللہ شیخپورہ؛ صدام، مانسہرہ؛ فیصل دنیور گلگت؛ محمد علی خومر گلگت؛ افتخار احمد بالاکوٹ؛ مطیع اللہ کوٸٹہ؛ محمد غازی نگر؛ عامر حسین نگر؛ عبدالستار گلگت، سپاہی سلطان صلاح الدین، خانیوال، محمد سجاد بہاولنگر؛ عبدالزاق ہنزہ؛ ناصر آزاد کشمیر کی شناخت ہو چکی ہے۔  جبیکہ تاحال تین لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں