Baam-e-Jahan

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کاانٹرا پارٹی انتخابات 2 جون کو ہونگے

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کاانٹرا پارٹی انتخابات

رپورٹ: نور نعید


ہنزہ:عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان  کے انتخابات  اگلے مہنے ہونگے  جس میں  مرکزی مجلس عاملہ  اور مرکزی کمیٹی کے اراکین کا انتخاب عمل میں  لایا جایٗگا۔

یہ فیصلہ پیر 13 مٗی کے روز پارٹی کے مرکزی دفتر علی أباد ہنزہ میں منعقدہ مرکزی کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کےسینر رہنما اختر امین  نے کی۔

 اجلاس میں پارٹی  کی تنظیم نو، مجوزہ دستور و منشور اور دیگر امور سمیت سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

اجلاس  نے  اختر امین چٗیرمین  کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی کی منظوری دی  گٗیی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان  میں سینٗر رکن اکرام اللہ بیگ اور مجید اللہ  شامل ہیں جو انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی  انتخابی شیڈول جلد جاری کرے گی ۔

عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے وہ ممبران جو مختلیف عہدوں کے لئے امیدواری ظاہر کرنا چاہتے ہیں کاغذات نامزدگی 21 مئی تک دفتری اوقات میں پارٹی آفس علی آباد سے حاصل کر سکتے ہیں اور 25 مئی تک الیکشن کمیٹی کے  پاس جمع کراسکتے ہیں۔ انتخابات 2 جون بروز اتوار ہونگے۔

اجلاس میں پارٹی چیرمین کامریڈ بابا جان، اخون بائے، آصف سعید ، شیرنادرشاہی، عابد طاشی، اکرام اللہ بیگ، اخترامین، رضوان بیگ، امین ہنزائی، نورنعید، علی مدد، عزیز کریم، کریم اللہ جان  نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے