پاکستان اپ ڈیٹ صادق آباد : کوٹ سبزل پولیس نے بروقت اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گولے دا گوٹھ نامی علاقہ میں 7 سالہ دولہا کی 12 سالہ دولہن سے شادی رکوا دی، دولہا دولہن کے والدین اور نکاح خوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صادق آباد کے علاقہ گولے دا گوٹھ میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی جس پر پولیس کو اطلاع ملی کہ دولہا دولہن کم عمر ہیں، پولیس تھانہ کوٹ سبزل موقع پر پہنچی تو دولہا دولہن کو دیکھ کر حیران رہ گئی، پولیس نے 7 سال کے امام بخش جبکہ 12 سال کی شاہ میراں کی شادی کی کوشش نا کام بنا دی۔
پولیس نے دلہا دلہن کے والد کو گرفتار کرلیا، نکاح خواں موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دونوں کے والد اور نکاح خواں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔