پاکستان اپ ڈیٹ لاہور : انسداد دہشت گردی فورس نے گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد تواسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج محمد شاہ شامل ہیں جنہیں خفیہ اطلاع پر فرانسس آباد شیخوپورہ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے تاہم ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔