Baam-e-Jahan

لایئو اسٹاک فارمنگ: زرعی ترقیاتی بینک جی-بی کے بیروزگار نوجوانوں کو بلا سود قرضہ دے گی

اسلام آباد (پریس ریلز):زرعی ترقیاتی بینک گلگت بلتستان میں لایئو اسٹاک فارمنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے بلا سود قرضہ فراہم کرے گی. اس سلسلے میں بنک اور گلگت بلستان حکومت کے مابین گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک مفاہتی یاداشت پر دستخط کئے گئے. اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور زرعی ترقیاتی بنک کے صدر ذمہ دار حکام اور سکیر ٹری لائیو سٹاک گلگت بلتستان میر وقار بھی موجود تھے.
وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے ایک پریس ریلز میں کہا گیا کہ زرعی ترقیاتی بینک اس سلسلے میں ایک ارب روپے قرض گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کرے گا جو لایئو اسٹاک فارمنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے. اور سود کی ادائیگی حکومت گلگت بلتستان کرے گی.
اس منصوبہ کے تحت ڈیری فارمنگ کے لئے 500فارم،یاک کے 60فارم بھیڑوں کے لئے 50فارم،بکریوں کے 100فارم،شتر مرغ کے 20جبکہ 50پولٹری فارم کے لئے قرضے جاری کئے جائیں گے
قرضے کی رقم لائیو سٹاک کے شعبے میں استعمال کرنا لازمی قرار دی گئی ہے-
لائیو سٹاکے شعبے میں سرمایہ کاری کر کے معاشی استحکام حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے.
وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں جو معاشی طور پر استحکام کے خواہشمند ہیں کے لئے اس منصوبے کا آغاز کر دیا ہے – اس منصوبے سے جہاں گلگت بلتستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا وہاں لائیو سٹاک کے شعبے میں ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا-
آنھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے سے استفادہ کریں.۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے