اپر چترال میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھر پور احتجاجی کیا جائے گا۔ رحمت سلام
کریم اللہ
اپر چترال کے نامور سماجی کارکن، سابق ممبر وی سی بونی ٹو رحمت سلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپر چترال کے عوام کی جانب سے دو برس قبل احتجاجی تحریک چلانے پر حکومت کی جانب سے اپر چترال کو سات میگاواٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی تھی مگر اب پھر سے علاقے میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی ہم سب بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت و متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس ناروا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپر چترال کےلئے مختص 7 میگاواٹ بجلی سے لوئر چترال میں مختلف قسم کی فیکٹریاں چل رہی ہے جبکہ اپر چترال کے لوگوں کو روشنی بھی میسر نہیں ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر موجودہ ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ایک بار پھر عوام اپر چترال کو لے کر بھر پور احتجاج اور لانگ مارچ کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے تو اس کے ساتھ ہی اپر چترال میں ایندھن کا بحران پیدا ہوا ہے اور لوگوں کا واحد ذریعہ بجلی ہے مگر اب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپر چترال کے لوگوں کو بجلی سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ جو کہ عوام اپر چترال کے ساتھ سراسر دھوکہ دھی اور ہمارے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم عدالت جانے کا فیصلہ محفوظ رکھتے ہیں۔