اپر چترال میں پہلی دفعہ Snow Skiing کے تربیتی کیمپ کا انعقاد.
رپورٹ : فخر عالم
چترال کے ابھرتے ہوئے نوجوان کارکن آصف مراد نے اپنی تنظیم "Hindukush Mountainering & Adventure Club” کے زیرِ اہتمام قاقلشٹ میں 5 روزہ Snow Skiing کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ کیمپ میں چترال، ہنزہ اور لاہور سے آئے ہوئے 50 سے زائد نوجوان شریک ہیں جنہیں آسٹریا کے انسٹرکٹر Julian تربیت دے رہے ہیں۔ کیمپ میں شریک نوجوانوں کو Snow Skiing کی بنیادی تربیت دی جارہی ہیں۔ کیمپ کے روحِ رواں آصف مراد اس سے قبل بھی اپنی تنظیم کے زریعے چترال میں نوجوانوں کیلئے Rock Climbing اور Snow Climbing کے تربیتی کیمپس منعقد کرچکا ہے۔ وہ نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف متوجہ کرنے، علاقے میں سیاحت کے فروغ اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے گزشتہ چند ایک سالوں سے قلیل وسائل، حکومتی عدم توجہ اور دوسری مشکلات کے باوجود سرگرمِ عمل ہے۔ قاقلشٹ میں منعقدہ حالیہ کیمپ اپنی نوعیت کا پہلا کیمپ ہے جو اس وجہ سے بھی اہم ہے. آصف مراد نے بتایا کہ چترال میں ‘سنو اسکائینگ’ کی ایک مقبول کھیل کے طور پر ترویج کی جاسکتی ہے جس سے علاقے میں سرمائی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وہ آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے پُرعزم ہے۔