Baam-e-Jahan

تعلیم ہمارا مستقبل، امن ہمارا پیغام

بیورو رپورٹ

کراچی میں گزشتہ دنوں داریل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بارھویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ڈی ایس ایف سندھ زون کے زیر اہتمام ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کی مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی.تقریب کی صدارت ڈی ایس ایف سندھ زون کے چئیرمین قاری محمد فاروق نے کیں.

تقریب سے قاری فاروق اور دیگر نوجوانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داریل کو اخباری و دیگر میڈیا اداروں کی نطر سے نہ دیکھا جائے.
داریل کے عوام کے خلاف بالخصوص اور دیامر بھر کے عوام کے خلاف بالعموم ایک سازش کے تحت منفی پروپیگنڈہ پھیلایا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہمارے خطے سے جیسی بھی ناخوشگوار واقعات رونماء ہو چکے ہیں, وہ ہمارے معاشرے، ثقافت اور رسم و رواج کی عکاسی نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے لوگ ہماری نمائندگی کر تے. ہم اپنی دھرتی کے ترجمان ہیں اور ہم دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم علم دوست, امن پسند اور انسان دوست ہیں.

چئیرمین فاروق نے کہا کہ ہم نے آج ضلع غذر سے اپنے دوست کو اس تقریب کا مہمان خصوصی بنا کر علاقے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کے خواہشمند عوام دشمن قوتوں کو ہمارے درمیان قائم اتحاد و یگانگت کا واضح پیغام دیا ہے.
ہمارے پروگرام کے خصوصی مہمانوں کا تعلق بلتستان, گلگت, اور غذر سے ہے اور یہی ڈی ایس ایف کا منشور ہے.

تقریب سے آل بلتستان مومنٹ کے ذوالفقار علی, جی بی ایس ایس آر کے سخی مراد, بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریش کے وزیر زاہد چندن اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے رہنماء عنایت بیگ نے بھی خطاب کیا.

ان رہنماوں نے قاری فاروق اور داریل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تمام کابینہ و کارکنان کو ڈی-ایس -ایف کی بارہویں یوم تاسیس پر مبارک باد دیں اور کہا کہ فاصلے مٹانے کی باتیں تو ہم سبھی کرتے ہیں مگر اس کاعملی مضاہرہ کرنے میں پہل داریل کے نوجوانوں نے ہی کیا.
انہوں نے ڈی-ایس -ایف کے نوجوانوں کی کوشیشوں کو سراہا اور خطے بھر کے مختلف رجحانات رکھنے والے نوجوانوں کو قریب آنے کا موقع مہیا کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے