Baam-e-Jahan

کورونا: اے.بی.ایم امدادی کام پورے بلتستان میں بڑھاناچاہتی ہے

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء اور دیگر مسافر کمیٹی چوک راولپنڈی میں بسوں کے زریعے اپنے علاقوں کے لئے روانگی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان بسوں کا انتیظام آل بلتستاتن موومینٹ نے کیا تھا۔

آل بلتستان موومنیٹ نےاسکردو میں نوجوانوں پر پولیس تشدد کی مذمت کیں

بیورو رپورٹ

گلگت بلتستان کے مختلیف سیاسی و سماجی حلقوں نے علاقے میں لاک ڈاون کےدوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے نوجوانوں پر بڑھتے ہوئے تشدد اور غیر انسانی سلوک پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لایا جائے۔
اس وقت جب کی کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے لوگ پریشانی اور مسائل میں گھرے ہوے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی بجائے انہیں مزید اذیت پہنچا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی کے داعوں کے باوجود نوجوانوں اور شہریوں کے خلاف قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ناروا سلوک جاری ہے۔
آل بلتستان موومینٹ (اے بی ایم) جو بلتستان کے نوجوانوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے، نے حالیہ ہی میں سکردو میں ہونے والی پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری طور پر اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اے۔بی۔ایم کے کارکن اسکردو کے مختلیف بازاروں سے کوڑا کرکٹ ہٹا رہے ہیں اور لوگوں کو کورونا سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں

 

تنظیم کے مرکزی عہدے داروں نے اے.بی.ایم وکلاء ونگ سےاس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کے لئے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ انھوں نے 5، اپریل کو اے بی ایم کی مرکزی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس جوتحریک کے چئرمین انجنئیر شریف اخون ذادہ کی زیر صدارت آن لائین منعقد ہوا، میں کیا گیا.۔

اجلاس میں اے بی ایم کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و غوص کیا گیا۔ چئیرمین نے تحریک کے تمام کارکنوں کو وباء سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال میں گلگت بلتستان، بلخصوص بلتستان کے طلباء اور عوام کو جو کراچی، لاہور اور راولپینڈی میں پھنسے ہوئے تھےہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے، اور انہیں بسوں اور ویگنوں کے ذریعے ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موومینٹ اپنی امدادی کاروائیوں میں مزید بہتری اور تیزی لائے گی۔اے .بی.ایم ٹاسک فورس برائے انسداد کوئیڈ 19 کی سرگرمیوں کو روندو، گانگچھے، شگر، گولتری، کھرمنگ اور دیگر وادیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹاسک فورس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 

اے .بی .ایم بلتستان کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ آگاہی، شعور اور اپنی پر امن جدوجہد سے ارض بلتستان میں ایک عظیم انقلاب برپا کرے گی جس کو گلگت بلتستان کے طول و عرض میں پھیلایا جائے گا اور اس خطے کی سیاسی، سماجی، معاشی اور اقتصادی محرومیوں کے ازالے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اجلاس میں تحریک کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے جسے تمام ڈویژنوں کو ارسال کردی جائے گی۔
اے بی ایم نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سینکڑوں طلباء و طالبات اور دیگر مسافروں کو اپنی مدد اپ کے تحت بسوں اور ویگنوں کا بندوبست کرکے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچایا اور دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کئے.
تحریک کے کارکنوں نے پچھلے دنوں اسکردو میں بازاروں میں صفائی کی مہم چلایا اورمختلف بازاروں اور عوامی اجتماع کے مقامات سے کچرا اور کوڑا کرکٹ ہٹایا اور لوگوں میں صفائی اور ہفضان صحت اور کورونا وائرس سے بچاو کے بارے میں ضروری اصول بتائے. علاوہ ازین ان ھوں نے لوگوں میں مسکس اور سینی ٹائزرز بھی تقسیم کئے.
تحریک نے گزشتہ ہفتے 12 کوچوں میں لاہور سے اور پانچ ویگنوں میں راولپنڈی سے طلباء اور دیگر مسافروں کو سکردو پہنچوا دیئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے