گندم کی تیار فصل ، پانی کا چینل، بجلی گھر اور روڈ تباہ
رپورٹ: اقبال سالنگی
ضلع شگر کے بالائی علاقوں الچوڑی اور ہورچس میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلہ آبادی میں داخل ہونے سےتیار گندم کی تیار فصل تباہ، پانی کی نہر اور بجلی گھر متاثر ہونے سے الچوڑی میں پینے کی پانی کی فراہمی معطل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے بالائی علاقے الچوڑی اور ہورچس میں اتوار کے روز سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔سیلابی ریلہ آبادی میں گھس گیا جس کی وجہ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا. علاقہ کے مکینوں نے سیلاب کی مزید تباہی کے خطرے کے پیش نظر گاؤں خالی کردیا اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔
سیلابی ریلہ نے ہزاروں ایکڑ زرعی و غیر زرعی اراضی میں تباہی مچا دی.اور.کٹائی کے لئے تیار گندم کی فصل بہا کے لے گیا جس کی وجہ سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا.
سیلاب سے شاہراہ کے ٹو کو بھی سخت نقصان پہنچا جس سے درجنوں دیہات کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیااور دونوں جانب درجنوں گاڑیاں پھنس گئے ہیں۔
بجلی گھر کاپاؤر ہاؤس کی مشین سمیت پائپ لائنیں اور دو واٹر چینل بھی سلاب کی ذد میں آکر تباہ ہو گئے ہیں.