مشکل راستے حوصلے پر عزم، ٹیم بلتستان نے کر دکھایا
رپورٹ: فرمان بلتستانی
اسکردو:سرمائی سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ادب صحافت اور کو پیمائی سے متعلق شخصیات کی ایک ٹیم جمعہ کے روز 165 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے گلگت کی تاریخی عالم پل پہچ گئی۔
واک کے شرکاء گزشتہ ایک ہفتے سے گلگت -سکردو روڈ پہ سنگلاک پہاڑوں پر پیدل سفر کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے سفر کا آغاز یادگار چوک اسکردو سے کیا تھا ۔ اس واک کا بنیادی مقصد موسم سرما میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔
ٹیم میں صحافی و شاعر ذیشان مہدی، براڈ کاسٹر محمدعلی انجم ، امداد حسین اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کا بیٹا محمد حنیف جو خود بھی کوہ پیما ہیں، شامل ہیں۔ ٹیم بلتستان نےعنصر کیمپ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور 18 کلو میٹر کی مسافت طے کر کے گلگت عالم برج پہنچ گئی۔
حراموش، سسی، عالم برج اور عنصر کیمپ سمیت متعدد مقامات پر لوگوں نے ٹیم ممبران کا خیر مقدم کیا۔
حراموش اور سسی کے مقام پر عمایدین علاقہ کی بڑی تعداد نے ٹیم بلتستان کے شرکاء کا استقبال کیا۔ جبکہ عالم برج پر ایس سی او کی جانب سے ٹیم کا بھر پور استقبال کیا گیا۔
ٹیم لیڈر قاسم بٹ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ سرمائی واک کے شرکاءنے اپنے سفر کا آغاز یادگار چوک سکردو سے کیا ۔کچورا میں پڑاؤکے بعد ٹیم نے ڈمبوداس میں پڑاو ڈالا۔ستک اور شنگوس، شاٹوٹ اورعنصر کیمپ سے ہوتے ہوئے ٹیم عالم برج پہنچ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ، ٹیم جہاں جہاں سے گزری وہاں عوام کی طرف سے ٹیم کو ڈھیر ساری محبتیں ملیں۔
ٹیم اپنی واک کا اختتام باب گلگت میں کرے گی ۔
"ہماری مہم جوئی کا مقصد دنیا بھر کے سیاحوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان موسم سرما میں بھی خوبصورت ہے۔سرمائی سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔”
مہم مشکل ضرور تھا ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔ راستے میں سخت موسمی حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔