مقابلہ مضمون نویسی 574

نگر میں تعلیم و صحت: محمد مہدی نے مضمون نویسی کا مقابلہ جیتا


عباس کلینی دوسرے نمبر پر اور عیلینہ حسن نے تیسری پوزیشن حاصیل کیں

نگر (گلگت بلتستان)، جولاییٗ ۲: یکم جولاییٗ جمعرات کے روز نگر میں تعلیم اور صحت کے موضوع پر منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی کے نتایٗج کا اعلان کیا گیا جس میں ایس ایم لاء کالج کے طالب علم محمد مہدی نے دونوں مسایٗل پر جامع اور مدلل انداز میں مضمون لکھ کرپہلی پوزیشن حاصل کیں۔

مقابلہ مضمون نویسی

دوسرے نمبر پر عباس کلینی اور تیسری پوزیشن کامرس کالج کی طالبہ عیلینہ حسن نے حاسیل کیں۔

اس مقابلے کا اہتمام نوجوانان نگر کی کمیٹی نے کیا تھا جو سوشل میڈیا پر نگر میں تعلیم اور صحت کے سہولتوں کے فقدان پر مہم چلا رہے ہیں۔

پروگرام کے بارے میں بام جہان سے بات کرتے ہوے سماجی کارکن یاور عباس نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے اندر چھپی ہوٰی صلاحیت کو ابھارنا اور سنجیدہ موضوعات پر سوچنے اور لکھنے کی ترغیب دینا تھا۔

اس کے علاوہ لوگوں میں تعلیم اور صحت جیسے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور متعلقہ حکام تک لوگوں کے مسایل کو پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشہ ہویی۔ تقریبا اٹھ اسٹوڈینٹس نے مضامین بھیجے تھے جو بہت دلچسپ اور اچھے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایندہ بھی اس قسم کے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کے اندر چھپی ہوییٗ صلاحیت کو ابھارنے اور ان کے اظہار کی حوصلہ افزاییٗ کرہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں