حادثہ پیر کے روز لوئر چترال کے علاقے ارندو میں پیش آیا۔
لوئر چترال کے علاقے ارندو کے گاؤں اکروئی میں دو نوجوان دریا میں گر کر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ حادثہ مچھلیاں پکڑتےہوئے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 لوئر چترال کے مطابق دریا برد ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 19 سالہ اسرار اور 9 سالہ شاکر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کا تعلق بالترتیب ارندو گول اور اکروئی ارندو سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی جانب سے دریا برد ہونے والے نوجوانوں کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔