Baam-e-Jahan

آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان چترال کے تین اسکولوں نے آئی ایس اے ایوارڈ جیت لیے

آغاخان ہائر سیکنڈری اسکول چترال

نیوز ڈیسک


چترال میں موجود آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان (اے کے ای ایس پی) کے تین اسکولوں نے برٹش کونسل کے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ اپنے نام کیے۔

ایوارڈ جیتنے والے اسکولوں میں آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال، آغاخان ہائر سیکنڈری اسکول کوراغ اور آغا خان ماڈل اسکول بونی شامل ہیں۔

آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے ایک عہدیدار نے بامِ جہاں کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برٹش کونسل کے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کا مقصد اسکولوں کے درس و تدریس کے عمل میں بین الاقوامی معیار متعارف کروانا، اقوامِ متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیویلوپمنٹ گولز کے بارے میں کمیونٹی اور تعلیمی اداروں کی سطح تک آگاہی فراہم کرنا اوراسکول کی غیر نصابی سرگرمیوں میں دوسرے بین الاقوامی اسکولوں کو شریک کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برٹش کونسل کی طرف سے اس ایوارڈ کیلئے اکیس سرگرمیوں کا ایک ٹاسک ملا تھا جسے مذکورہ اسکول ایک سال کے اندر پورا کرکے ایوارڈ کیلئے فتح یاب قرار پائے۔

یہ ایوارڈ اسلام آباد میں ایک میگا ایونٹ میں مذکوروں اسکولوں کو دیا جائے گا جس کے بعد یہ اسکول برٹش کونسل کی طرف سے بین الاقوامی اسکول قرار پاکر کر اپنی سرٹیفیکیٹس پر برٹش کونسل کی شناختی علامت استعمال کرسکیں گے اور انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کا جھنڈا اسکول پر لہرانے کے اہل قرار دیے جائیں گے۔

آغاخان ہائر سیکنڈری اسکول کوراغ اپر چترال کا ایک منظر

اپنا تبصرہ بھیجیں