نیوز ڈیسک
عوامی ورکر پارٹی کے مرکزی صدر کامریڈ یوسف مستی خان نے آچر سالار جوکیہ گوٹھ جا کر شھید ناظم جوکیہ کی لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور شھید کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقعہ پر کامریڈ یوسف مستی خان کے ساتھ عوامی ورکر پارٹی کراچی کے نائب صدر حفیظ بلوچ، عوامی ورکر پارٹی کاٹھور کے رہنما کامریڈ ھارون بلوچ، عوامی ورکر پارٹی ملیر کے رہنما کامریڈ ناصر جمال اور بلوچ متحدہ محاذ کے اکبر ولی بلوچ، بشیر بلوچ، محمد بلوچ بھی شامل تھے۔ کامریڈ یوسف مستی خان نے ایم پی اے اور وڈیرہ جام اویس خان جوکیو کے ہاتھوں ناظم جوکیو کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور انصاف کے حصول تک لواحقین کو اپنے بھرپور ساتھ کا یقین دلایا۔ اس موقعہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کامریڈ نے کہا کہ اس ریاستی استحصالی نظام میں تمام ادارے جاگیرداروں، سرداروں، پیروں، وڈیروں، سرمایہ داروں اور بیروکریٹوں کے حکم سے کام کرتے ہیں۔ یہاں کا غریب عوام انہی سرداروں وڈیروں کے غلام بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شھید ناظم جوکیہ نے ایک سوال سے ان سرداروں اور حکمرانوں ان کے ریاستی اداروں سمیت سب ایلیٹ کلاس کے گٹھ جوڑ کو بےنقاب کیا ہے۔ اس سرداری نظام کے خلاف ہم ایک عرصے سے جہدوجہد کر رہے ہیں۔ اب عوام کے سامنے ان کے چہرے واضح ہو چکے ہیں اور عوام کو اس استحصالی نظام کے خلاف ہماری جہدوجہد میں ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم مل کر اس فرسودہ نظام سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں بشرط یہ ہے کہ ہم مزدور کسان طلبہ اور تمام مظلوم اقوام متحد ہو کر جہدوجہد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شھید ناظم جوکیہ نے اپنا خون بہا کر ان کے مکروح چہرے بےنقاب کر دیے ہیں۔ سندھ ہو کہ بلوچستان پنجاب ہو کہ پختون خواہ تمام سرداروں، نوابوں اور وڈیروں کے چہرے ایسے ہی مکروح ہیں۔ یہاں کے سرداروں کے دلال اب اپنے سرداروں کو بچانے لیے ان کے چہروں کو قبائلی عمائدین اور رسم رواجوں کے پلاسٹک سرجری کے ذریعے چمکانے کی کوشش کی جائے گی۔ شھید ناظم جوکیہ کے لواحقین کو پیسوں کے ذریعے میر معتبروں کے ذریعے پریشر دے کر جھکانے کی کوشش کی جائے گی مگر لواحقین کو مضبوطی سے اپنے موقف پہ کھڑا ہونا گا۔ کامریڈ یوسف مستی خان نے یقین دلایا کہ ہم سب شھید ناظم جوکیہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور جب تک یہ سرداری نظام ختم نہیں کیا جاتا ہم اس نظام کے خلاف لڑتے رہیں گے ـ