Baam-e-Jahan

سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش جلا دی۔

sialkot blasphemy

ویب ڈیسک


سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش جلا دی۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص "پریانتا کمارہ” کا تعلق سری لنکا سے تھا جو سیالکوٹ کے ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ واقعہ آج صبح پیش آیا جب اسے اس کے ساتھی ملازمین نے مبینہ طور پر ایک مقدس کاغذ کے ٹکڑے کو پھینکنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جس کے ساتھ ہی سینکڑوں لوگوں کا مجمع بھی جمع ہوگیا اور نعرے لگانے لگا۔ سوشل میڈیا میں شئیر ہونے والی ویڈیوز میں سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل ہجوم کو ایک شخص کی لاش کو گھسیٹتے اور بعد میں جلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ علاقے میں حالات خراب ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے