415

سردیوں میں گھٹنوں کے درد سے کیسے نجا ت پائیں؟

ایک تو سردی اور اوپر سے گھٹنوں کا درد، یہ شکایت آپ نے اکثر لوگوں کو کرتے دیکھا ہوگا۔تمام درد کی اقسام کی طرح سردیوں میں گھٹنوں کی تکلیف میں اضافہ بھی عام سی بات ہے۔ایسے مریضوں پر غذا اپنے مخصوص انداز میں اثر کرتی ہے۔ساتھ ساتھ طرز زندگی بھی معنی رکھتی ہے۔
گھٹنوں کے درد سے نجات کے لئے آپ ان اقدامات پر عمل کریں:


1۔ورزش

دن کا آغاز اور اختتام ہلکی پھلکی ورزش سے کریں۔ایسی ورزش جو آپکے گھٹنوں پر اثر انداز نہ ہو۔ورزش سے قبل وارم اپ ضرور ہوں۔مستقل ایک ہی طرح کی ورزش سے پرہیز کریں۔ورزش میں اعتدال کاخیال رکھیں۔

بشکریہ ایچ ٹی وی
2۔گھٹنوں کی پوزیشن

مستقل بیٹھے یا کھڑے نہ رہیں۔اگر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں تو تھوڑی دیر میں اٹھ کر چلیں پھریں۔فرش پر جھاڑو پونچھا لگانے کے دوران کبھی دائیں اور کبھی بائیں ہاتھ کااستعمال کریں۔گھٹنو ں کی تکلیف کے باعث بیٹھ کر پونچھالگانے کے بجائے موپ کا استعمال مفید رہتاہے۔
3۔ذہنی دباؤ سے بچیں

ٹینشن،ذہنی اور اعصابی دباؤکے شکار افراد کی آنتیں زیادہ مقدار میں کیلشیم جذب نہیں کرپاتی۔جتنی بھی کیلشیم والی غذاء استعمال کی جائے اسکا صرف دس سے پندرہ فیصد حصہ جذب ہوتاہے۔اسکاانحصار آپکی عمر،صحت اور طرز زندگی کے ساتھ ساتھ ذہنی کیفیت پر بھی ہوتاہے۔
4۔کیلشیئم پر مبنی غذا

ایسی غذا کااستعمال کریں جسمیں کیلشیئم وافر مقدار میں موجود ہو۔جیسے مغزیات،گری دار میوے،تیل والے بیج جیسے تِل،سویا کی مصنوعات،ثابت اناج،سبزیاں،مچھلی ،دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات وغیرہ۔

5۔ممنوعہ غذائیں

ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن کے استعمال سے کیلشیئم ضائع ہوجاتی ہے۔ان میں کیفین،چائے ،چاکلیٹ،سوڈاواٹر،بازاری مشروبات،سفید چینی اور ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی بھی
ہڈیوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔
گھٹنوں کے درد سے نجات کے ٹوٹکے

گھٹنوں کی تکلیف کے باعث ان ٹوٹکوں میں سے کوئی بھی ایک ٹوٹکہ آپ اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔

۱۔اصغن ناگوری،چاپ چینی،سنگھاڑہ اور سرنجان شیریں پچاس پچاس گرام لے کر سب کو ملاکر باریک پاؤڈر بناکر رکھ لیں۔ایک ایک چمچ صبح وشام دودھ کے ساتھ لیں۔یہ اگر آپ سے گھر میں نہ پسے تو آپ پنسار سے بآسانی پسواسکتے ہیں۔آزمودہ نسخہ ہے۔فائدہ تو جلد ہوگا لیکن دو ماہ متواتر استعمال کریں۔

۲۔سرنجان شیریں،قسطِ شیریں،اصغن ناگوری ایک ایک چمچ،ثابت اسپغول آدھاچمچ،شہد اور مونگ پھلی کا پاؤڈردو چمچ ان سب کو مکس کرکے آدھا چمچ صبح وشام روزانہ کھائیں۔

۳۔اجوائن کاتیل،زیتون کاتیل اور کلونجی کاتیل ہم وزن لے کر اسے ہلکا سرگرم کرکے اسمیں آمبہ ہلدی ایک چمچ ملالیں اور شیشے کی بوتل میں رکھ لیں۔روزانہ رات کو لگاکر سکائی کریں۔تیل کوپکانا نہیں ہے صرف گرم کرناہے۔

بشکریہ ایچ ٹی وی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں