169

اپر اور لوئر چترال سمیت 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان کل سجے گا

ویب ڈیسک


اپر اور لوئر چترال سمیت خیبر پختونخواہ کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان کل 31 مارچ کو سجے گا۔

امیدوار ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے اپر اور لوئر چترال میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور گہما گہمی عروج پر ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان اضلاع میں 6176 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں جہاں 8.5 ملین سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال

کریں گے۔

چترال میں مقامی انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ۳۰ اور ۳۱ مارچ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں