ویب ڈیسک
اپر اور لوئر چترال سمیت خیبر پختونخواہ کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان کل 31 مارچ کو سجے گا۔
امیدوار ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے اپر اور لوئر چترال میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور گہما گہمی عروج پر ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان اضلاع میں 6176 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں جہاں 8.5 ملین سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال
کریں گے۔
چترال میں مقامی انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ۳۰ اور ۳۱ مارچ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
کردیا ہے۔