Baam-e-Jahan

عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام ناصر آباد ہنزہ میں حیدر شاہ رضوی کی برسی کے حوالے سے ریلی

ویب ڈیسک


عوامی ورکرز پارٹی ناصر آباد ہنزہ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے معروف آزادی پسند و انقلابی رہنما سید حیدر شاہ رضوی شہید کی برسی کے موقع پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین کامریڈ بابا جان نے کی۔ ریلی میں حیدر شاہ رضوی شہید اور چاغی میں دہشتگردی کے بھینٹ چڑھنے والے مظلوموں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ بابا جان ، کامریڈ ہریتھم، کامریڈ ابرار و دیگر نے گکگت بلتستان کی عوامی حقوق کے لئے طویل جدوجہد کرنے والے حیدرشاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید حیدر شاہ رضوی ایک انقلابی رہنما تھے جس نے اپنی ساری زندگی محنت کشوں کی آزادی کے لئے جدوجہد میں صرف کیا۔ اس کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ انہوں نے چاغی میں ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے