رپورٹ: گل حماد فاروقی
بالائی چترال کے گاؤں چونچ میں زمین کے تنازعے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع اپر چترال تحصیل مستوج کے چونچ گاؤں کے رہائشی سید نظار علی شاہ ولد ولد بلند شاہ کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
جمعہ کے روز صبح ساڑھے دس بجے دونوں بھائیوں میں زمین کے تنازعے پر ایک بار پھر جھگڑا ہوا۔ اس دوران سید نظار علی شاہ طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی سردار علی شاہ ولد بلند شاہ پر فائرنگ کھول کر شدید زحمی کردیا۔
جسے شدید زخمی حالات میں دیہی صحت مرکز (آر ایچ سی) مستوج لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ساڑھے گیارہ بجے جان بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملزم سید نظار علی شاہ واردات کے بعد رپورش ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں شروع کی گئی۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا۔