گلگت( پ ر )
عوامی ورکرز پارٹی کے چیئرمین کامریڈ بابا جان، فیڈرل کمیٹی کے رکن شیرنادر شاہی، فرمان بیگ، آصف سخی، عقیلہ بانو ، اکرام اللہ بیگ جمال و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں پشاور میں معروف ترقی پسند رہنما و سابق صدر ہائی کورٹ بار عبداللطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایک پرامن اور انسانی حقوق کے علمبردار قانون دان کو دن دہاڑے قتل کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات کی بھی مذمت کی ہے اور شہریوں کے جان و مال کی تحفظ میں ریاستی ناکامی پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔