158

عوامی ورکرز پارٹی یاسین گندم سبسڈی خاتمے اور گندم بحران کے خلاف ایکشن کمیٹی کی احتجاجی مظاہرے کی حمایت


عوامی حقوق کے لئے جو بھی آواز اٹھائے گا ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، 22 جنوری کو یاسین میں احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنائیں گے۔ شیرنادر شاہی، عبدالمجید و دیگر کا بیان


یسین(پ ر)


 عوامی ورکرز پارٹی یسین عوامی حقوق کے لئے اٹھنے والی ہر احتجاجی تحریک کی حمایت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما شیرنادر شاہی،  اے ڈبلیو پی یسین کے رہنما عبدالمجید، عنایت کریم و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی یاسین کے زیر اہتمام 22 جنوری کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، عوام کو لے کر احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنائے گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یسین حالیہ سیلاب کی وجہ سے پورا گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، عوام کے پاس کھیتی باڑی کے لئے بیج موجود نہیں ہے حکومت نے عوام اور متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے گندم بحران پیدا کیا ہے جس سے یسین میں غذائی بحران کا سامنا ہے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں، اور حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں،

 انہوں نے کہا  کہ 22 جنوری کو یسین میں ہونے والے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنائیں گے اور عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔  انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ 22 جنوری کو طاؤس میں احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لئے گھروں سے نکلے اور احتجاج کامیاب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں