Baam-e-Jahan

اپر چترال پرواک میں گاڑی حادثے کا شکار، خاتون سمیت دو نوجوان جان بحق


رپورٹ: کریم اللہ


آج بونی سے پرکوسپ مستوچ  جانے والی سوزکی گاڑی پرواک روروم کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو نوجوان لڑکے اور ایک خاتون جان بحق ہو گئے  جبکہ ڈرائیور سمیت ایک سواری زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے THQ ہسپتال بونی منتقل کر دیا اور ڈیڈ باڈیز کوبھی  ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی پہنچایا گیا ہے۔

بدقسمت سوزکی جیب بونی سے پرکوسپ  مستوج جا رہی تھی ۔ جنہیں ریٹائرڈ صوبیدار سید مبارک شاہ چلا رہے تھے جان بحق ہونے والی خاتون ڈرائیور مبارک شاہ کی اہلیہ ہے۔

دیگر دو جان بحق ہونے والوں میں سے جاوید احمد کا تعلق پرواک بالا سے اور سجاد احمد کا تعلق پرواک پائین سے تھا۔ ڈرائیور سید مبارک شاہ اور سجادعلی شاہ ولد میر اعظم ساکن جنال کوچ زیر علاج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے