ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی موت کی تصدیق کی ہے
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر مسافر بھی اس حادثے میں جان بحق ہوئے ہیں
ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے پہاڑی علاقے ورزقان میں صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق رئیسی ایران کے شہر تبریز جا رہے تھے جب ان کے ہیلی کاپٹر کی ’ہارڈ لینڈنگ‘ ہوئی۔ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے پر انھوں نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مل کر ایک ڈیم کا افتتاح کیا تھا
صدر رئیسی کے جان بحق ہونے کی تصدیق سے قبل تہران میں لوگ ان کی صحت کے لیے دعا گو تھے
حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کی کھوج کے لیے وسیع پیمانے پر ایک ریسکیو آپریشن کیا گیا جو کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا
روس، آذربائیجان اور آرمینیا سمیت کئی ملکوں نے ایران کو ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ ترکی نے ایران میں ریسکیو ٹیم اور ڈرون بھیجا تھا
بھارتی کےرتی سی کی ہلاکتحادثے میں ہلاک وزیر اعظم نریندر مودی ان پہلے عالمی رہنماؤں میں سے ہیں جنھوں نے صدر رئیسی کے جابحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے