Baam-e-Jahan

سامراجی جارحیت کے خلاف امریکن قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ

امریکن قونصلیٹ کے سامنے عورت مارچ لاہور اور پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کی کال پر آج ایران، فلسطین اور لبنان میں جاری سامراجی جارحیت کے خلاف سخت گرمی کے باوجود ایک زبردست مظاہرہ ہوا۔ مظلوم طبقات ہی ایک دوسرے کا دکھ درد سمجھ کر یکجہتی کے ساتھ ایک دوسرے کی طاقت بن سکتے ہیں، اور یہ بات آج کے احتجاج میں واضح ہوئی۔

امریکی سامراج اور مغربی ممالک جس طرح نسل کُش اسرائیلی حکومت کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اِس کا مقابلہ صرف دنیا بھر کے محکوم و مظلوم عوام کی باہمی جڑت اور یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ تمام جبر، بربریت اور استبدادی کارروائیوں کے باوجود اسرائیل اور امریکہ غزہ کے عوام کا حوصلہ توڑنے میں ناکام ہیں۔ تاریخ کی سمت تبھی بدلتی ہے جب نوجوان خاموشی توڑتے ہیں، جب خواتین مزاحمت کی صفِ اول میں کھڑی ہوتی ہیں، اور جب مظلوم کی اتحاد ظلم کے خلاف صف بند ہوتے ہیں ۔

فلسطین کی آزادی کی جدوجہد دنیا بھر کے محکوم عوام کی جدوجہد ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لیے حقیقی جنگ وہی لوگ لڑ رہے ہیں جو اپنے ممالک میں اپنی ریاستوں کے مظالم اور استحصال کو بے نقاب کرتے ہوئے عملی مزاحمت کررہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے