285

گلگت شہر میں نپورہ بسین میں آرسی سی پل سیلاب کی زد میں آیا ہے۔

گلگت شہر میں نپورہ بسین میں آرسی سی پل سیلاب کی زد میں آیا ہے۔ جس کی وجہ سے آمدو رفت متاثر ہوئی ہے۔ برمس اور کھر میں سیلابی ریلوں کے باعث لوگوں کے کئ گھر متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین نے حکومت کی طرف سے توجہ نہ دئیے جانے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کیا ہے۔ جٹیال میں درجنوں گھر سیلابی ریلے کی ذد میں آچکے ہیں۔

مقامی رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں لیکن ملبہ ہٹانے کے لئے بھاری مشنری اور حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مقامی رضاکاروں کی مدد کے لئے مشنری متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دے اور رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی سمیت متاثرین کے لئے ہنگامی اور فوری ریلیف کا اہتمام کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں