گلگت شہر میں سیلابی گذرگاہوں اور نشیبی علاقوں میں زمینوں پر پلاٹ مافیا قابض، جوٹیال نالہ سکڑنے کی وجہ سے اونچے درجے کے سیلاب آنے پر عوام کی جان و مال کو شدید خطرہ لاحق، محکمہ مال و ضلعی انتظامیہ بھی زمینوں کے ساز باز میں شامل
عوام کی جانب سے بھرپور مطالبے کے باجود ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کرائسز منیجمنٹ سیل کا قیام میں نہیں لایا گیا۔ماضی کے سیلاب کے ہزاروں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر،متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر کیلئے مختص کروڑوں کے فنڈز کا کوئی اتا پتا نہیں۔
گلگت(اے ایچ جگنو)گلگت بلتستان بھر میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے سیلاب نے تباہی مچا دیا۔ عوام کی جان و مال کو شدید خطرہ لاحق، عوام میں شدید خوف ہراس کی وجہ سے لوگوں نے سیلاب زدگان علاقوں سے محفوظ مقامات کیلئے رخ کرنا شروع کر دیا۔ گلگت شہر میں سیلابی گذرگاہوں اور نشیبی علاقوں میں پلاٹ مافیا اور پراپرٹی ڈیلروں کی حکومتی اداروں کیساتھ ساز باز کر کے زمینی پر قبضہ جما کر وہی زمینیں عوام کو بیچی گئی جہاں لوگوں نے کروڑوں کا سرمایہ لگا کر تعمیرات کی جو سالانہ سیلابی ریلوں کی نذر ہوجاتا۔ یہی قبضہ اور پلاٹ مافیا کی وجہ سے جوٹیال نالہ سکڑ گیا جس کی وجہ سے عوام کی جان و مال ہمیشہ خطرے میں رہتی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے صوبائی ادارہ بدستور معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
عوام کی جانب سے بھرپور مطالبے کے باجود ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کرائسز منیجمنٹ سیل کا قیام میں نہیں لایا گیا۔ ہر سال سیلاب کی وجہ سے تباہی مچ جاتی جبکہ سالانہ سیلاب کی وجہ سے اربوں کے نقصانات ہونے کے باوجود نہ تو گلگت بلتستان میں کیلئے الگ فلڈ کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور نہ الگ پالیسی ۔ اس وقت ماضی کے سیلاب کے ہزاروں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں جبکہ پلاٹ مافیا کی وجہ سے سیلابی گذرگاہوں پر قبضے کرنے کی وجہ سے مزید متاثرین بڑھتے جا رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں آبادکاری اور تعمیر نو کا کام کا بھی آغاز نہ ہو سکا ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کیلئے سالانہ کروڑوں کے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں ان کا کسی کو اتا پتا نہیں اس وقت دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں کٹاؤ کا عمل جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں ابھی تک شدید بارشیں نہیں ہوئی ایسے میں حکومتی اداروں اور انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فی الفور پلاٹ مافیا کیخلاف کارروائی کر کے کنوداس ، بھرمس، بسین، اور جوٹیال میں نالوں پر حفاظتی بندوں سمیت نالوں کو وسیع کریں تاکہ سیلابی گذرگاہوں پر رکاوٹ کی وجہ سے ابادی کو نقصان نہ پہنچے