Baam-e-Jahan

تمام مطالبات منظور ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے، عوام سنگل

سنگل دھرنا

ویب ڈیسک


سنگل گراؤنڈ میں سینگل، گیچ گوہر آباد اور تھنگداس کی عوام کا گرینڈ جلسہ منعقد ہوا جس کا بنیادی ایجنڈا عمائدین پر انسداد دہشتگری کے اور دیگر مقدمات اور 10 جنوری کو پیش کئے گئے پانچ نکاتی ایجنڈا پر ہونے والے ڈیڈ لاک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔

دھرنے کے شرکا نے متفقہ طور پر اگلا لائحہ عمل کے طور پر مندرجہ ذیل نکات پر متفقہ فیصلہ طے کیا:

عوام آج کے پیش کردہ تمام مطالبات کے حل تک غیر معینہ مدت تک روزانہ کی بنیاد پر 7 گھنٹے دھرنے کا اعلان کرتی ہے۔

ایف آئی آر جس نے لگایا ہے اسکے خلاف ایک غیر جانبدار انکوائری کے بعد فوری کاروائی کی جاۓ اور قرار واقعی سزا دی جاۓ.

عوام تمام مقدمات کو مسترد کرتی ہے۔ ان بلاجواز مقدمات کو فوری ختم کیا جائے۔

دس جنوری کو عوام کی طرف سے کیے گئے پانچ مطالبات کو فوری طور پر مان کر تحریری شکل میں عوام کے سامنے پیش کیا جاۓ، اس وقت تک دھرنہ ختم نہیں ہوگا۔

امن کمیٹی اور انتظامیہ نے عوام سے وقت مانگا ہیں. عوامی جلسہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ہم وقت دینے کو تیار ہیں. انتظامیہ اور امن کمیٹی اپنا وقت لےلیں اور معاہدہ کو ازسرنو تحریری شکل میں لانے کے لیے اپنا کام کریں، اور مقدمات ختم کروانے میں اپنا احسن کردار ادا کریں، تب تک عوام پر امن ماحول میں اپنا دھرنا جاری رکھیں گے.

یہ دھرنا روزانہ صبح دس بجے سے شام تین بجے تک جاری رہے گا جب تک عوام کے مطالبات تحریری شکل میں نہیں مانے جاتے یہ دھرنہ غیر معینہ مدت تک یہ دھرنہ جاری رہے گا.

دھرنے کی شکل و صورت یہ ہوگی کہ وہاں کوئی سٹیج نہیں ہوگا,یہ ایک عوامی بیٹھک ہوگی جہاں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہوگی, غذر بلخصوص پونیال کے سیاحت پر گفتگو ہوگی. نوجوان شاعری اور موسیقی کا اہتمام کرینگے اور فکری نشستیں ہونگی. دھرنے میں تمام چار گاؤں کے بچوں کی فری ٹیوشن کلاسز لی جائیں گی۔

عوامی جلسہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ مرکزی دھرنا سنگل ریسٹ ہاوس میں جاری رہے گا اسکے علاوہ گوہر آباد ,گیچ اور تھینگداس میں بھی کیمپ دھرنے بھی جاری رہینگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں