ویب ڈیسک
قشقار کرکٹ کلب اپر چترال نے آل چترال ٹی ٹین کرکٹ ٹورنمنٹ 2022 کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ چترال سپورٹس اسٹیڈیم دنین میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پختون زلمی دروش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پختون زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 60 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہوئے جبکہ قشقار کی طرف سے زاہد فضل نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اٶرز میں 9 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زوہیب نے 2 اظہر حسن نے 2 ظہور احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں قشقار سی سی نے مطلوبہ ہدف باآسانی چھٹے اوؤر میں حاصل کر لیا۔ کرم علی شاہ نے 31، جنید اکرام 14 جبکہ انظمام 12 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔