Baam-e-Jahan

لوڈ شیڈنگ کے خلاف یاسین برکلتی میں احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال

Power loadshedding

بام جہاں رپورٹ

یاسین: انتہائی سرد موسم میں طویل دورانیہ کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جمعہ کے دن یاسین برکلتی  کے عوام نے  احتجاجی دھرنا دیا ۔ دھرنا برکلتی ویلیج کمیٹی کے زیر انتظام  ہوا  جو  محکمہ  برقیات کے اہلکاروں کی یقین دہانی کے بعد اختتام کو پہنچا۔

 اس دوران یوتھ ایکشن مومنٹ کے رہنماوں اور برکلتی سمیت ہندور اور املست کے کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ بھوک ہڑتال گیارہ بجے شروع ہوا تھا  بھوک ہٹڑتال میں  کمیٹی ممبران کے علاوہ برکلتی کے سینکڑوں عوام نے شرکت کی اور ہڑتال پر بیٹھے نمائندوں کی حمایت اور آئندہ ہر طرح کے تعاون کا اعلان کردیا۔

اس دوران ریذڈینٹ انجنئر (آر-ای )محکمہ برقیات، اورسیر محکمہ برقیات، نائب تحصیلدار ، ایس ایچ او یاسین سمیت انتظامیہ کے دیگر حکام مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔

دھرنا کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے حق پرست رہنما شیرنادرشاہی، نمبردار ہدایت اللہ، یوتھ ایکشن مومنٹ کے رہنما مبشر حسین، علی اشرف ، ہندور کمیٹی کے رہنما گری خان و دیگر نے کہا کہ محکمہ برقیات اور انتظامیہ نے عوام کو سڑک پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔حالیہ احتجاج میں برانداس کے موقع پر محکمہ برقیات نے چار دن کے بعد لوڈشیڈنگ کا معاہدہ ہوا تھا جس پر کچھ ہفتوں تک عملدرآمد ہوا لیکن گزشتہ دن سے دوبارہ دو روز کے بعد لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری ہوا جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سابق معاہدہ اور چار دنوں تک بجلی کی فراہمی پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں تھوئی سلگان کے عوام کو لے کر یاسین میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔ اس کے علاوہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سابق آر ای، تحصیلدار سمیت تمام فریقین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

آرأ ای نے کہا کہ انہوں نے آج ہی یاسین میں ذمہ داری سنبھالا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران کویقین دہانی کرایا کہ  وہ معاہدے پر عملدرآمد کرائے گا۔ ہم نے محکمہ برقیات گوپس کے نمائندوں کو چھاپے کے لئے یہاں لایا ہے۔ غیرقانونی لائنیں ختم کریں گے۔

اس کے علاوہ تھوئی پاور ہاوس میں ٹینکی لیکیج کو بند کرنے کے لئےٹھکیدار نے شروع کیا ہے۔ جلد بجلی چار روزہ ملے گی۔

آخر میں ہندور اور املست کے نمائندوں پر مشتمل جلد کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا جو ہندور اور املست میں بتیس بتیس رکنی ویلیج کمیٹی قائم کرے گی جس کے بعد سب کو ملا کر سلگان کمیٹی بنے گی جو عوامی سطح پر آئندہ دھرنے کے لئے عوام سے رابطہ تیز کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں