Baam-e-Jahan

پھنڈر سرمائی کھیلوں کا دو روزہ میلہ شروع

Winter_Sports

رپورٹ: عنائت ابدالی


دو روزہ پھنڈر  سرمائی کھیلوں کے میلے  کا افتتاح  آج جمعہ ۴ فروری کو غذر کے مشہور سیاحتی مرکز پھنڈر میں کیا گیا، اُستاد الاساتذہ دولت خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 اس میلے میں یاسین جانباز اور یاسین بی کے علاوہ خواتین کی ایک ٹیم شرکت  کر رہے ہیں۔ جبکہ ‘غذر بلوسم ان  ‘ کی ٹیم، خلتی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ٹیم، علی آباد جنڈروٹ کی ایک ٹیم سمیت تین ٹیمیں شریک ہوئیں۔ خلتی سے خواتین کی ایک ٹیم نے  بھی حصہ لی۔

 پہلے میچ میں بلوسم ان نے  دو گول سے یاسین بی کو شکست دی جبکہ یاسین جانباز ایک گول کرکے  خلتی ٹیم کو شکست دےینے میں کامیاب ہوئی۔تیسرے میچ میں یاسین ایگلز   نے ایک گول  کرکے   خلتی  آغا خان یوتھ اینڈ  اسپورٹس بورڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دی۔

رسہ کشی میں برست اور سنٹر پھنڈر کی ٹیمیں سیمی فائنل میں  پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

قدیم  زمانےسے  مشہور روایتی  کھیل ‘ژیکن غال’  میں  ٹیموں نے حصہ لیئے۔  سنٹر پھنڈر اور ہندراپ کی ٹیموں نے سیمی فائنل  میں پہنچ گئیں۔

تحصیل پھنڈر کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد  نے افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کیں  اور بھرپور انداز میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔  جبکہ غذر کے مختلف علاقوں سے سرمائی کھیلوں اور سیاحت کے شوقین  نےبڑھ چڑھ کر حصہ لیااور منتظمین بلخصوص غذر سپورٹ نیٹ ورک کو مبارکباد پیش کیئے۔

اس تقریب کو جی ایس این  نےاپنی سر پرستی میں چھشی یوتھ آرگنائزیشن ،پھنڈر یوتھ اور این بی وائی اے ، آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ پھنڈر اور گلاغمولی کا بھر پور تعاون رہا۔ چھشی یوتھ کے ممبران اورقیادت  کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

فیسٹیول کا اختتامی تقریب ہفتہ کے روز ہوگی جس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ مہمان خصوصی ہونگے۔

تحصیل پھنڈر میں پہلی بار ونٹر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نوجوان جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ نوجواں پر عزم  ہے اور منفی  درجہ 15 سنٹی گریڈ میں بھی جذبے سے کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے