Baam-e-Jahan

کراچی میں شمشال کے گمنام ہیروز کے نام سے منسوب والی بال چیمپئین شپ کا آغاز

بام جہاں رپورٹ


شہر کراچی میں شمشال بے مثال کے گمنام ہیروز کے نام سے منسوب والی بال چیمپئین شپ کا آغاز کیا گیا۔

اس ٹورنامینٹ میں گوجال بھر سے مرد و خواتین کی کل 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
شمشال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور گوجال اسماعیلیہ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کے زیر انتظام "ان سنگ ہیروز آف شمشال” کے نام سے منسوب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس میں مردوں کے 22 جبکہ خواتین کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی رہنما عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ آصف سخی، صدر محفل معروف سماجی شخصیت بابا جان اور گیسٹ آف آنر علی حسن تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر محفل رہنما عوامی ورکرز پارٹی آصف سخی نے کہا کہ ہم شمشال بے مثال کے ان گمنام ہیروز اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہون نے اپنے گاوں میں اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کام کئے اور اداروں کی بنیاد ڈالی اور کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ ان کارنامون میں بالخصوص پسو تا شمشال جیپ روڈ ہے جسے کئی سالوں کی جدوجہد اور تین لوگوں کی جانی قربانیوں کے بعد تعمیر کیا گیا۔

شمشال کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت 56 کلومیٹر سڑک تعمیر کر کے کوہ پیماوں کی وادی کو پسو کے مقام پر شاہراہ قراقرم کے ساتھ منسلک کیا۔

آصف سخی نے کہا کہ آج اس گاوں نے ملک کے لئے کوہ پیمائی سمیت دیگر شعبوں میں نامور شخصیات پیدا کیئے ہیں جنہوں نے ملک اور گلگت بلتستان کا وقار بلند کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان جو اپنے خطے سے دور پاکستان کے دوسرے شہروں اور ملک سے باہر تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم، سیاست اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی محنت اور لگن سے مقام حاصل کرکے علاقے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں