Baam-e-Jahan

کسی بھی ایسے عمل کی حمایت نہیں کریں گے جو گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹنے کا موجب بنے، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

atta abad lake

نیوز ڈیسک


عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کہ مرکزی رہنماوں کا اہم اجلاس زیر صدارت چئیرمین فداحسین گلگت میں منعقد ہوا
اجلاس میں وائس چئیرمین سید یعصب الدین ، سابق چئیرمین مولانا سلطان رئیس ، سیکرٹری انفارمیشن یوسف ناشاد ، مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی اور سیکرٹری جنرل انجمن تاجران مومی مغل شریک ہوئے۔
اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی قائدین نے ایک مرتبہ پھر عبوری پیکیج کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کسی بھی ایسے عمل کی
حمایت نہیں کریگی جو گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹنے اور اس لوٹ مار کو جائز قرار دینے کا موجب بنے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کا موقف گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت ،عالمی قوانین، مسلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے

گلگت بلتستان مسلہ کشمیر کا حصہ ہونے کی بنا پر کسی صورت آئینی صوبہ نہیں بن سکتا ریاست اگر گلگت بلتستان کو حقوق دینے میں سنجیدہ ہے تو گلگت بلتستان کو داخلی خودمختاری دے اور مظفر آباد طرز پہ پاور شئیرنگ فارمولہ طے کرے۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی عوام اور یوتھ سے اپیل کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کے مسلے کو سیاسی و مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر حقائق اور قومی و عالمی قوانین کے تناظر میں دیکھیں

عبوری پیکیج گلگت بلتستان کے وسائل اور زمینوں کی لوٹ مار کو جائز قرار دینے کے سوا کچھ نہیں لیکن اب گلگت بلتستان کی عوام سب سمجھ چکی ہے اور ایسے کسی بھی فیصلے قبول نہیں کریگی

گلگت بلتستان کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ پڑھی لکھی یوتھ اور عوام کا عبوری پیکیج کی مخالفت عوامی ایکشن کمیٹی کے موقف کی تائید ہے۔

گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی قائدین بھی اس مسلے کو مسلکی بنیاد پر سوچنے کی بجائے زمینی حقائق کی روشنی میں دیکھیں نہ عبوری پیکیج گلگت بلتستان کی منزل ہے اور نہ چترال و کوہستان کو ملاکر کوئی صوبہ بنایا جاسکتاہے

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی عوام کی ترجمان ہے سہولتکاری اور غداری کے فتوے ایکشن کمیٹی کے عزم کو متذلزل نہیں کرسکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں