Baam-e-Jahan

ہم نوکر سبسڈستان کے ہیں

یاور علی بالاور


روس اور دوسری عالمی طاقتوں کے مابین معاشی کشیدگی اور سمندر کے راستے دنیا کے بازار تک رسائی کے اعتبار سے اہمیت کا حامل ملک یوکرین کا مشرقی خطہ ڈونباس کے دو علاقے لوہانسک آبادی: 1464039، رقبہ: 3234 مربہ میل اور ڈونٹسک آبادی: 230244، رقبہ: 3437 مربہ میل۔
دونوں کو سووئیت سنگ کے بکھر جانے کے بعد یوکرین میں جوڑ دیا گیا تھا ان علاقوں کے کرانتی کاری لوگوں نے 2014 میں علحیدہ حیثیت کا اعلان کیا اور آج آزاد ریاستوں کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھر رہے ہیں اور ان کو تسلیم کرنے کے لئے قطار لگنا شروع ہو چکی ہے جبکہ چین اور باقی دنیا کے مابین ایسی ہی اہمیت رکھنے والا خطہ گلگت بلتستان بھی ہے جس کو 1947 میں سپر پاور برطانیہ کے پویلیئن لوٹتے سمے کشمیر سے کاٹ کر پاکستان میں جوڑا گیا جس کا موجودہ رقبہ تقریبا” 28000 مربہ میل (یعنی 4 ڈونباس اس میں سما جائیں) اور آبادی بھی لگ بھگ 1500000 اور اس خطہ کے فرقہ باز، سبسڈوی، خیراتی، دم چھلوی اور ناچ گانوی لوگ "عبوری” کے چکر میں گرتے گرتے سب کچھ لٹانے کو بے چین نظر آرہے ہیں۔
یہ ہوتا ہے نسلوں کے "ڈی این اے” کا فرق اور یہ ہوتی ہیں قوموں کی خودداری اور خودفروشی کی مثالیں۔
.
"گرو سالو گرو، گرو، گرو
لیکن گرو تو اس جھرنے کی طرح
جو پربت کی اونچائی سے گر کے بھی
اپنی سندرتا کھونے نہیں دیتا
زمین کے تہہ سے مل کے بھی
اپنے استیتوا کو نرتھ نہیں ہونے دیتا
لیکن اتنا سوچنے کے لئے وقت ہے کس کے پاس”

اپنا تبصرہ بھیجیں