Baam-e-Jahan

ایمان مزاری اور بلوچ طلبا پر لاٹھی چارج


وکیل اور طلباء پر غداری کامقدمہ درج کرنے کیخلاف پی ایف یو جے کی مذمت


نیوز ڈیسک

پاکستان کی صحافتی تنظیم پی ایف یو جے نے انسانی حقوق رہنما، ممبرجرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی ایمان مزاری اور بلوچ طلبا پرلاٹھی چارج اور غداری کا مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان فیڈرل ل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر شہزادہ ذویلفیقار اور جنرل سیکریٹری ناصر زیدی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور ایمان مزاری پر درج غداری کا مقدمہ خارج کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کے حق کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے دبانے پر اتر آئی ہے اور اسلام آباد پولیس کا قائم کردہ مقدمہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بلوچ طلبہ پر درج مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا آئینی جمہوری حقوق مانگنے کو اس نیم مارشلائی حکومت نے جرم بنا ڈالا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے