266

پشاور: مسجد میں خودکش دھماکہ، 56 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی

نیوز ڈیسک


پشاور کی قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں خودکش بمبار کو لوگوں پر گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں