Baam-e-Jahan

جب ایٹم بم کے خلاف بنی ہندوستانی فلم میں برٹرینڈ رسل نے کام کیا

جب ایٹم بم کے خلاف بنی ہندوستانی فلم میں برٹرینڈ رسل نے کام کیا

فاروق سلہریا


لگ بھگ بارہ سال پہلے جب میں لندن یونیورسٹی میں پڑھ رہا تھا تو میرے ہم جماعت اور دوست عاصم خان، جن کا تعلق بھارت سے تھا، ایک دن بہت پر جوش انداز میں مجھے بتانے لگے: ”فارو ق بھائی! معلوم ہے ایک ہندوستانی فلم میں برٹرینڈ رسل نے بھی کام کیا تھا“۔

کیا؟

”ہاں میں نے سنا ہے“۔ باقی کوئی تفصیل عاصم خان کو یاد نہیں تھی۔ پہلے تو ہم نے گوگل کیا۔ کوئی سرا نہیں ملا۔ میں نے پاکستان میں ایک دو فلم جرنلسٹس سے رابطہ کیا۔ فلم چونکہ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکی تھی، اس لئے کسی کو کچھ یاد نہیں تھا۔

بھلا ہو یوٹیوب کا، کچھ کوشش کے بعد متعلقہ فلم کا متعلقہ ویڈیو کلپ دستیاب ہو گیا۔ فلم کا نام تھا ’امن‘۔ 1967ء میں بنی اس فلم کا مرکزی کردار ڈاکٹر گوتم (راجندر کمار) دنیا میں امن کے حامی ہیں۔ وہ برٹرینڈ رسل سے ملنا چاہتے ہیں کیونکہ ان دنوں برطانیہ کے اس عظیم سوشلسٹ فلسفی کو دنیا بھر میں امن کی سب سے بڑی انفرادی علامت مانا جاتا تھا۔ اس فلم میں برٹرینڈ رسل نے کیا کردار ادا کیا، اُس کلپ میں خود ہی دیکھ لیجئے اور ذرا غور کیجئے بھارتیہ جنتا پارٹی سے پہلے کے ہندوستان میں کس طرح کی فلمیں بنائی جا سکتی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے